پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا ہائی پروفائل مقدمہ، عدالت نے قاتل بھائی اور باپ کو سزا سنا دی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (محمد اشفاق) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ہائی پروفائل مقدمہ میں عدالت نے قاتل بھائی اور باپ کو سزا سنا دی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے ڈکلیئر ہائی پروفائل مقدمہ جس میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر (بیٹی ) ماریہ بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا میں ٹرائل مکمل دو ملزمان کو سزائے موت اور ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقہ جس میں سنگ دل باپ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر 22 سالہ (بیٹی) ماریہ بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا اور مقدمہ میں تفتیشی افسر کو طلب کر کے لائن آف انکوائری جاری کی۔

سید فرہاد علی شاہ نے قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش مکمل کرواتے ہوئے اندر معیاد چالان داخل عدالت کروایا اور مقدمہ کی موثر پیروی کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہدایات جاری کیں کہ سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرے۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی ہدایت پر سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا، سپیشل پراسیکیوٹر نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ہدایات کی روشنی مقدمہ کا ٹرائل مکمل کروایا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کا کیس ثابت ہونے پر ملزم محمد فیصل اور عبد الستار کو سزائے موت اور ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے جسے پنجاب کے پراسیکیوٹرز اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بطریق احسن ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں