ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قصور: (دنیا نیوز) ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن برآمد ہو گئی۔

 

گرفتار پولیس اہلکار کی شناخت عاشق جٹ سکنہ شیخ سعد کالو والا کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن اور 07 لاکھ روپے رقم برآمد ہوئی۔

پولیس اہلکار عاشق جٹ بذریعہ ڈرون ہیروئن سرحدی دیہات سے سمگل کرتا تھا، ملزم پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنا ڈرون کھیتوں میں گرنے کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے محنت کش کو زخمی کیا تھا۔

ملزم کے خلاف امتناع منشیات اور 155C کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ پولیس اہلکار کو ریگولر انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا، ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں