منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔

عدالت نے حکم دیا ایف آئی اے 3 اپریل تک ملزم سے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے، عدالت کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ایف آئی اے ملزم ارمغان سے جیل میں 9 دن تک تفتیش کر سکتی ہے، ایف آئی اے ملزم ارمغان کو جیل سے باہر نہیں لے جاسکتی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی ملزم ارمغان سے تفتیش کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، ایف آئی اے نے عدالت سے بٹ کوائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی مانگ لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں