ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: (دنیانیوز)پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق تھانہ سخی سرور کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران عوام نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا، ڈاکوؤں نے واپس آ کر عوام پر فائرنگ کی اور اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرلیے۔

دوسر ی جانب مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں