غیر قانونی طور پر قومی شناختی کارڈ جاری کرنیوالے 4 نادرا اہلکار گرفتار

چارسدہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کی نادرا سنٹر چارسدہ میں کارروائی، نادرا کے 4 اہلکار گرفتار کر لئے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آفس انچارج) وقار احمد، عطااللہ جان، احمد رضا اور سجاد علی شامل ہیں۔

ملزمان غیر ملکی، افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر قومی شناختی کارڈز (CNICs) جاری کرنے میں ملوث پائے گئے، چھاپے کے دوران اہم دستاویزی شواہد اور دیگر قابلِ اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، گرفتار ملزم وقار احمد متعدد دیگر مقدمات اور انکوائریوں میں بھی زیرِ تفتیش ہے۔

کیس میں ملوث دیگر سہولت کاروں اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی شناختی نظام کے غلط استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکام کےمطابق حراست میں لئے جانے کےدوران ملزمان کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی، ملزمان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں