سوشل میڈیا کا استعمال ضرورت کے تحت کرتی ہوں: عروہ حسین

تفریح

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کرتی ہیں۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے خود کو نہ تو فون اور نہ ہی سوشل میڈیا کا عادی بنایا ہے۔ لیکن وہ صرف کام کی صورت میں دونوں چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔

عروہ حسین نے کہا کہ ان کے قریبی دوست بھی ان کی اس عادت سے نالاں ہیں کہ وہ کئی دن تک ان کے میسجیز نہیں دیکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بھی ان دنوں لوگوں میں ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ ہے اور اس سے جتنا دور رہا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔
اداکارہ عروہ حسین ان دنوں ڈرامہ سیریل  نیلی زندہ ہے  میں اداکار محب مرزا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں