اداکارہ ہاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے

تفریح

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے والد کی وفات کی خبر دیتے ہوئے اداکارہ ہاجرہ یامین نے قرآن کریم کی آیت شیئر کی کہ    بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے  ۔

اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ہاجرہ یامین کا مزید لکھنا تھا کہ یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے، میرے ابو اس دنیا سے چلے گئے ہیں، یہ وہ سنگین نقصان ہے جس سے ہم سب اس وقت گزر رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی گئی، اس کے علاوہ انہوں نے صارفین سے گھر والوں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرنے کا بھی کہا۔

خیال رہے کہ حاجرہ یامین کئی پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں