بھارتی نامور اداکار نوازالدین صدیقی بالی وڈ پر برس پڑے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے بالی وڈ انڈسٹری کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین اور مانی ہوئی صلاحیتیوں کے باوجود ان کو کبھی میگا بجٹ فلم آفر نہیں کی گئی۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بالی وڈ میں کم صلاحیت والے فنکاروں کو بااثر لوگوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اچھے فلمی کردار مل جاتے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے کہا کہ درمیانے درجے کے اداکار انڈسٹری میں زیادہ توجہ حاصل کرلیتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس دولت اور طاقت ور دوست ہیں جو ان کیلئے مواقع پیدا کرتے ہیں، ایسے اوسط درجے کے فنکاروں کے خلاف کوئی نہیں بولتا کیوں کہ ان کے دوست بہت طاقت رکھتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ عرفان خان اور منوج باجپائی کو لوگ عظیم اداکار کہتے ہیں لیکن کسی نے ان پر 50 کروڑ لگانے کی ہمت نہیں کی اور نہ ان کے ساتھ کوئی بڑی فلم بنائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں