بکھرے بال، مسکراتا چہرہ، زارا نور کی ساحل کنارے تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈرامہ عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زارا نور عباس کی ساحل کنارے تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند تصاویر جاری کیں جن میں انہیں ساحل کنارے بیٹھے بھنے ہوئے بھٹے اور تلے ہوئے پاپڑ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں زارا نے کراچی کے موسم کا احوال بتاتے ہوئے بادل اور قوس قزح کے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

بکھرے کھلے بال، مسکراتا چہرہ اور حسین مناظر کو کیمرے میں قید کرتی اداکارہ کی تصاویر نے تمام چاہنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، تصاویر پر تبصرہ کرنے میں جہاں مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہ تھیں۔

اداکارہ منال خان نے لکھا کہ "مجھے بھی اگلی بار ساتھ لے کر جانا، حرا مانی نے بھی زارا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ "ہائے"۔

صرف یہی نہیں والدہ و اداکارہ اسما عباس نے بھی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے زارا کو مکھنی کہہ ڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں