دماغ کے استعمال سے ڈراموں کا سکرپٹ بہتر ہو سکتا ہے: حرا سومرو

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں، اگر دماغ استعمال کیا جائے تو ڈراموں کا سکرپٹ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں حرا سومرو نے کہا کہ شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں، زندگی کا کیا ہے آج ہے کل نہیں ہے جبکہ آصف علی زرداری ہمارے بزرگ ہیں۔

حرا سومرو نے کہا کہ میرا شوبز میں آنے کا مقصد اداکاری کرنا تھا، سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ بہت زیادہ عقلمند ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو سب بتا کر چلا جاتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں