لائبہ خان کی شوخ و چنچل اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی شوخ و چنچل اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔

حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے دبئی سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کسی ریستوران میں تفریح میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے گہرے میرون رنگ کی شرٹ کیساتھ خاکی رنگ کی پینٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شرٹ سے ملتا جلتا پرس بھی تھام رکھا ہے جبکہ کھلی زلفیں اور نازک ادائیں لائبہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی دھوم مچا دی جبکہ لائبہ کے مداح تصاویر پر پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ ساتھ خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں