پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 82 ویں سالگرہ

کراچی: (دنیا نیوز) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 82 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

نامور قوال عزیز میاں 17 اپریل 1942ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناؤ کیا، عزیز میاں قوال نے اللہ ہی جانے کون بشر ہے، تیری صورت، شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا، ان کی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری بھی ان کی اپنی تخلیق کردہ تھی۔

اپنے منفرد، بھاری بھرکم اور بارعب انداز گائیکی کے باعث عزیز میاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، حکومت پاکستان نے انہیں 1989ء میں ان کی خدمات کے اعتراف پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، عزیز میاں 6 دسمبر 2000ء کو 58 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں