دیپیکا پڈوکون کی ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے لیک ہونیوالی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) دیپیکا پڈوکون کو حال ہی میں ایکشن سے پھرپور فلم ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ پر دیکھا گیا ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کو پاپارازی فوٹوگرافرز نے روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین کے سیٹ پر پولیس یونیفارم میں شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا ہے۔

فلم کے سیٹ سے پولیس یونیفارم میں ملبوس اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وائرل تصویر کو دیکھ کر دیپیکا پڈوکون کے مداح حیران ہیں اور کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں کہ اداکارہ کا بی بممپ نظر نہیں آ رہا ہے، ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا دیپیکا پڈوکون حاملہ نہیں ہیں؟

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یہی ثابت کرتا ہے کہ دیپیکا پڈوکون حاملہ نہیں ہیں بلکہ سروگیسی کے عمل کے ذریعے والدہ بننے والی ہیں، فلم ’سنگھم اگین‘ کی مرکزی کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024ء کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں