بابراعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش کا سوال، نازش جہانگیر کی معذرت

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر اپنی مرضی بتا دی۔

حال ہی میں نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ایک سٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے دلچسپ سوالات کیے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے سوال پوچھا کہ اگر آپ کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ "میں معذرت ہی کروں گی"۔ 

نازش جہانگیر کے جواب کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں