عفان وحید نے سجل علی کو شوبز کی تمام حسیناؤں پر فوقیت دے دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزا نڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے سجل علی کو انڈسٹری کی تمام حسیناؤں پر فوقیت دے دی۔

حال ہی میں اداکار عفان وحید نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران سوال و جواب کا ایک سیگمنٹ ہوا جس میں میزبان نے عفان وحید سے ایک سوال کیا اور پانچ مرتبہ اس سوال کے آپشنز بدل کر عفان وحید کے سامنے پیش کیے۔

سوال کے آپشنز میں میزبان نے دو اداکاراؤں کے نام لیے جن میں سے عفان وحید کو کسی ایک اداکارہ کا انتخاب کرنا تھا، ان تمام ہی آپشنز میں عفان وحید نے بغیر سوچے سجل علی کا ہی انتخاب کیا اور دوسرے آپشن کو نظر انداز کرتے رہے۔

میزبان نے سجل علی کے ساتھ حرا مانی، عائزہ خان، ماہرہ خان اور صنم سعید کے نام لیے جن میں عفان وحید نے ہر سوال کے جواب میں سجل علی کا انتخاب کیا۔

بعدازاں جب سجل علی کے ساتھ صبا قمر کا نام آیا تو عفان سوال کا جواب دینے میں کشمکش کا شکار ہوئے اور کہا کہ "یہ تو بہت مشکل سوال ہے، دونوں کا نام لے سکتا ہوں؟ "

میزبان نے ایسا کرنے سے منع کیا تو عفان وحید نے اس سوال کے جواب میں بھی سجل علی کا ہی نام لیکر اداکارہ کو واضح فتح سے نواز دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں