ملتان : ندا چودھری کی فارمنس کے دوران تھیٹر میں فائرنگ، بھگڈر مچ گئی

ملتان:(دنیا نیوز) ریکس تھیٹر میں ڈانسٹر ندا چودھری کی فارمنس کے فائرنگ سے ہال میں بھگڈر مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ریکس تھیٹر ملتان کی سیکورٹی سوالیہ نشان بن گئی، گزشتہ شب ریکس تھیٹر میں سٹیج ایکٹریس ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ہال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں شائقین میں سے ایک شخص نے اچانک ندا چودھری کے رقص کے دوران فائرنگ شروع کردی۔

انتظامیہ کی جانب سے ہال میں فائرنگ کی فوٹیج منظر عام پرآگئی، فائرنگ کے بعد ہال سمیت گرین روم میں بھگڈر مچ گئی اور کئی شائقین نے کرسیوں کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد ہال میں آنے والے شائقین نے انتظامیہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہال میں اسلحہ کا پہنچ جانا سیکورٹی کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے ، اگر انتظامیہ نے سکیورٹی پر توجہ نہ دی تو کل کلاں بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے ۔

واضح ہے اداکارہ ندا چودھری ریکس تھیٹر میں جاری ڈرامہ  ’مزہ لین دے‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں