شوبز ستارے بھی ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی سے نہال
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اولمپکس کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی ناصرف قوم بلکہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شوبز ستارے بھی خوب دادو تحسین کر رہے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر شوبز ستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان اورہانیہ عامر نے تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کی تعریف کی، اداکار فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے بھی انسٹا گرام کی سٹوری پر ارشد ندیم کو پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سراہا۔
اس کے علاوہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ مائرہ خان نے ارشد ندیم کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔
واضح رہے کہ 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوایا ہے، فائنل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سب سے طویل تھرو پھینکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
ارشد ندیم کی جانب سے 92 عشاریہ 97 میٹر کی طویل ترین تھرو پھینکی گئی جو کہ گزشتہ 28 سالوں میں اولمپکس گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پھینکی جانے والی طویل ترین تھرو ہے۔