بھارتی اداکارہ نین تارا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نین تارا کا ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) ہیک ہوگیا۔
39 سالہ خوبرو اداکارہ نین تارا کی جانب سے اس اچانک اپ ڈیٹ نے ان کے پرستاروں میں اداکارہ کی آن لائن سکیورٹی کے حوالے سے تشویش اور بے چینی پیدا کردی ہے۔
تامل اور تیلگو فلموں کی خوبرو اداکارہ نے اپنے پیغام میں فالوورز سے کہا کہ وہ کسی بھی غیر معمولی اور اجنبی ٹوئٹس سے محتاط رہیں۔