نرگِس پر شوہر کا مبینہ تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور: (دنیا نیوز) پیسوں کے تنازع پر اداکارہ نرگِس کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگِس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگِس گزشتہ رات تھانے بھی آئیں ،پولیس نے غزالہ عرف نرگِس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں تشدد، دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات لگائی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگِس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، نرگِس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔