امریکا میں ہلاکتیں دو لاکھ، مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جان ہاپکنز یونیورسٹی

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں دو لاکھ سے بڑھ گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تعداد میں یہ اضافہ امریکی ریاستوں شمالی ڈکوٹا اور اتاہ میں کیسز میں اضافے کے بعد ہوا۔ صدر ٹرمپ کی انتظامہ پر وبا سے نمٹنے کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔ صدارتی ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا کہنا تھا پچھلے چھ ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی کی وجہ سے امریکا نے تاریخ میں سب سے زیادہ جانی نقصان برداشت کیا۔ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ہفتے قبل شہریوں کو امید دلائی تھی کہ کورونا ویکسین ایک سے 2 ماہ میں دستیاب ہو گی، دوسری جانب وہ امریکی اسٹیبلشمنٹ پر بھی یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ویکیسن مہیا کرنے میں رکاوٹیں ڈٓال رہی ہے۔ ٹرمپ کا ایک اور بیان امریکی عوام کو مزید شکوک و شبہات میں مبتلا کرنے کیلئے کافی ہے کہ کورونا وبا خودبخود ختم ہو جائے گی۔ یہی وجوہات ہیں کہ صدر ٹرمپ کو ان کے سیاسی مخالفین کیا ان کے سابق مشیران تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں