نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سندھ کوبلدیاتی نظام کی بہت زیادہ ضرورت ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی:آرٹیکل 140اےپرعملدرآمدنہیں ہورہا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ آرٹیکل 140اےپرعملدرآمدکرائے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی کےعوام سندھ حکومت سےتنگ ہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ہمیں کراچی کےمسائل کاادراک ہے،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- سندھ حکومت قوم پرستی کی سیاست میں پڑگئی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی کودوبارہ وفاق کی سیاست کرنی چاہیے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- امریکاکوکسی قسم کے ایئربیسزنہیں دیئےجارہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- امیدہےسندھ حکومت رواں سال کچھ پیسہ عوام پرلگائےگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی کےشہریوں کوپینےکاپانی دستیاب نہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ سندھ اوران کی پارٹی پانی نہ ملنےکی ذمہ دارہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی کواندرون سندھ کی پارٹی بنادیاگیا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی کامیئربراہ راست منتخب ہوناچاہیے،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- احسن اقبال سینئررہنماہیں کبھی عقل کی بات بھی کرلیاکریں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- احسن اقبال نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین دیکھےبغیرمستردکی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ہرالیکشن کےبعدتنازع کھڑاہوتاہے،وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہیں دیناچاہتی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- شفاف الیکشن کیلئےاپوزیشن کوسنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ میں پی ٹی آئی حکومت ہوتی توواضح ترقی نظرآتی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ میں سڑکوں کابراحال،اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی ہے،فوادچودھری
Coronavirus Updates

حدیبیہ پیپر ملز کیس تقریباً 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے: فواد چودھری

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس تقریباً 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے، کرپشن کا یہ سکینڈل بلحاظ حجم پاناما کیس سے زیادہ بڑا ہے، دلچسپ بات یہ ہے تفصیلی تفتیش کے بعد اس کیس کا ایک دن بھی عدالتی ٹرائل نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس کی ابتداء 2000 میں اس وقت ہوئی جب نیب حکام نے حدیبیہ پیپرز کیخلاف ایک ریفرنس دائر کیا، ‏دلچسپ بات یہ تھی کہ اتنی تفصیلی تفتیش کے بعد اس کیس کا ایک دن بھی عدالتی ٹرائل نہیں ہوا، جس جج نے کیس بند کرنے کا فیصلہ دیا پاناما کیس کے انکشافات کے مطابق ان جج کے اپنے اثاثے بھی بیرون ملک تھے، بدقسمتی سے ان جج صاحب کے خلاف بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ‏اس مقدمے میں اب کچھ نئے حقائق بھی سامنے آئے ہیں، جن پر نئی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا، امید ہے عدلیہ ان ججوں پر بھی کاروائی کرے گی جنہوں نے شریف فیملی کی معاونت کی، انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں