نیتن یاہو کے 12 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینٹ اسرائیلی وزیراعظم منتخب

دنیا

تل ابیب: (ویب ڈیسک) بالاخر بنیامین نتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے، اسرائیلی پارلیمنٹی نے نئی اتحادی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ 60 ممبران نے نفتالی بینٹ کے حق میں جبکہ 59 نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔

ووٹنگ سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ ’نسیٹ‘ کے اجلاس سے نیتن یاہو، بینیٹ اور لاپید نے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ 3 جون کو اپوزیشن کی 8 پارٹیز کے درمیان نئی حکومت تشکیل دینے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت یائر لاپید اور ان کے اتحادی نفتالی بینٹ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دو، دو سال مدت کے لیے فائز رہیں گے۔

بینٹ پہلے دو سال جبکہ لاپید آخری دو سال کے لیے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تاریخی معاہدے میں ایک چھوٹی اسلامی جماعت دی یونائٹڈ عرب بھی شامل ہے جو مخلوط حکومت کی تشکیل کی حمایت کرنے والی پہلی عرب پارٹی ہوگی۔

تاہم اس معاہدے کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ضرورت تھی اسی لیے آج اتوار کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں