کوئٹہ: کسٹمز نے کروڑوں روپے کا گٹکا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کرائم

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کسٹمز عملے نے اندرون ملک کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمزکےعملے نے خٖفیہ اطلاع پر لکپاس چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کو چیک کیاتو اس س 180بیگز انڈین گٹکا برآمد ہوا جواندرون ملک سمگل کیا جارہاتھا، پکڑے جانےوالے گٹکے کی مالیت 3 کروڑ30 لاکھ روپے ہے، کسٹمز حکام نے ٹرک کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیاہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں