بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی: ذرائع
راولپنڈی: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 30 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج، بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں کو ان کے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔