مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان، پاکستان اور بھارت گروپ ڈی میں شامل
واور:(دنیا نیوز) مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔
ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4 کوالیفائیڈ ٹیمیں ہیں، پاکستان ہاکی ٹیم کو مشکل ترین پول ڈی میں رکھا گیا ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے، بھارت ،انگلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں بھی گروپ ڈی کا حصہ ہیں ۔
ورلڈ کپ کے گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں میزبان بیلجیئم، جرمنی، فرنس اور ملائیشیا شامل ہیں اور گروپ سی میں آسٹریلیا، سپین آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
یاد رہے ٹورنامنٹ بیلجئم اور نیدرلینڈز میں 14 سے 30 اگست 2026 تک ہو گا۔