انڈیا کی جانب سے سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی، تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے دوسرے ملکوں کی جاسوسی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ تحقیقات کے نتائج سے عالمی اداروں کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ بھارت نے اسرائیلی سپائی وئیر کے ذریعے ہائبرڈ جاسوسی کی۔ انہوں نے اسے پاناما لیکس سے بھی بڑا سکینڈل قرار دیا۔

شہزاد اکبر نے کہا پاکستان معاملے کی سرکاری سطح پر انکوائری کرے گا۔ تحقیقات کے نتائج سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

مشیر احتساب نے مزید کہا کہ تحقیقات سے پتا چلے گا کہ بھارتی سائبر جاسوس حملہ کامیاب ہوا یا نہیں؟ پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہر قانونی اقدام کرے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی ایک گروہ کے حامی نہیں ہیں۔ ہمسایہ ملک میں ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جس پر تمام افغان گروہ متفق ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں