نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جنرل مکینزی کی امریکی سینیٹ کی آرمڈسروسزکمیٹی کوبریفنگ
  • بریکنگ :- القاعدہ دوبارہ منظم ہوکرامریکاپرحملہ آورہوسکتی ہے،جنرل مارک ملی
  • بریکنگ :- ایک سال قبل کہاتھاجلدبازی میں نکل گئےتوطالبان حکومت میں آسکتےہیں،جنرل مارک
  • بریکنگ :- افغانستان کی طرف سےپاکستان پردباؤبڑھ سکتاہے،امریکی کمانڈرسینٹرل کمانڈ
  • بریکنگ :- آنےوالےدنوں میں پاکستان کےلیےمشکلات میں اضافہ ہوسکتاہے،جنرل مکینزی
  • بریکنگ :- امریکی فوج افغانستان میں رہنی چاہیےتھی،جنرل مکینزی
  • بریکنگ :- امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
  • بریکنگ :- ایک سال کےدوران القاعدہ کےحملےکاخدشہ ہے،جنرل مارک ملی
Coronavirus Updates

کورونا کی صورتحال سنگین: مزید 76 افراد جان سے گئے، 4497 نئے مریض

پاکستان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 76 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 904، سندھ میں 3 لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 799، بلوچستان میں 30 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 935، اسلام آباد میں 86 ہزار 602 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 707 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 76 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 995، سندھ میں 5 ہزار 903، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 435، اسلام آباد میں 797، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں 620 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں