سانپ شہری کی ٹانگوں سے لپٹ گیا، ویڈیو وائرل

عجیب خبریں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر ایک شہری کی ٹانگوں سے سانپ لپٹ گیا جسے دوسرے شہریوں کی مدد سے ہٹا کر مار ڈالا گیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لمبا سانپ شہری کی ٹانگوں سے لپٹا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بتایا جارہا ہےکہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اچانک ایک بڑا سا سانپ ان کی ٹانگوں سے لپٹ گیا تاہم شہری نے گھبرانے کے بجائے سانپ کا منہ ہاتھوں سے دبوچ لیا۔

بعد ازاں شہری نے سانپ کی گردن مروڑتے ہوئے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام ہونے پر اسے زمین پر پھینک کر ڈنڈوں سے مار دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں