نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:عوام پرآج پٹرول بم بجلی بن کرگرا،مریم نواز
  • بریکنگ :- پٹرول مہنگاہونےسےہرچیز مہنگی ہوجاتی ہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- لوگ آج بھی 20 ہزارمیں گزارہ کرتےہیں،سب بنی گالامیں نہیں رہتے،مریم نواز
  • بریکنگ :- لاہور:ہرایک کےپاس اےٹی ایم نہیں ہوتی،مریم نواز
  • بریکنگ :- غریب عوام پس رہےہیں،عمران خان جوڑتوڑمیں مصروف ہیں،مریم نواز
Coronavirus Updates

نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اووربلنگ کے معاملے پر عوامی سماعت کا فیصلہ

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز) بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کے معاملے پر نیپرا نے عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے، تیس ستمبر کو معاملے پر عوامی سماعت ہوگی۔

بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے 31 دنوں سے زیادہ کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا تھا، وزیر توانائی حماد اظہر نے اووربلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔ بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر بھیجے گئے تھے، نیپرا نے اس معاملے پر عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو سماعت میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کی جانب سے سماعت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں