وزیر اعظم جب چینی مافیا کو تحفظ دے گا تو چینی 89 روپے کیسے بکے گی: عظمی بخاری

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت پر عمل نہ ہونے پر حکومت پر برس پڑیں۔ کہتی ہیں چینی مافیا کا سرغنہ وزیر اعظم جب چینی مافیا کو تحفظ دے گا تو چینی 89روپے فروخت کیسے ہو گی۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت پر عمل نہ ہونے پر حکومت پر برس پڑیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب چینی چوروں کو باری باری دوبارہ ویلکم کررہے ہیں، ترجمان ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں چینی آج بھی 100روپے سے 110روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا جہانگیرترین کےلئے اور قانون اور شہبازشریف کے لیے اور قانون ہے، شوکت ترین نے پچھلے ہفتے کہا کل سے مارکیٹ میں چینی 90روپے کلو فروخت ہو گی، کل پنجاب کے ایک ارسطو وزیر نے کہا آج سے چینی 89روپے پنجاب میں فروخت ہو گی، شوکت ترین اور پنجاب کے ارسطو وزیر بتادیں 90روپے کلو چینی کہاں فروخت ہورہی ہے۔ بے شرم حکمرانوں نے ایک ،ایک کلو چینی کےلئے ماﺅں ،بہنوں کی لمبی لائنیں لگوائیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں