پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ پر قابو پانے کیلئے پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سموگ پر قابو کے لئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے اہم فیصلہ کترے ہوئے پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کیا جائے گا۔ پی ایچ اے نے تمام پارکس کے لیے نئے احکامات نافذ العمل کر دئیے۔

پی ایچ اے نے پہلی بار پارکس میں آگ لگانے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ پتے کو آگ لگانے اور سگریٹ نوشی پر 10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی سموگ کے تدارک کے لئے شکنجہ تیار کر لیا۔

بھٹوں کی بندش کیلئے ضلع لاہور کو ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا، کوڑا کرکٹ اور باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی، ماحول آلودہ کرنیوالے 216 صنعتی یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے 2ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف ایکشن ہو گا، بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں