کین ولیمسن نے ورلڈ کپ میں راشد کو خطرناک قرار دے دیا

کرکٹ

لاہور: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے راشد خان کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، میگا ایونٹ میں تمام ٹیموں کے پاس میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں، اچھے مقابلے ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس میچ ونر موجود ہیں، کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھا آغاز کرے۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں چیلنج یہ ہوگا کہ ہر 3 دن بعد نئے حریف کا نئے گراؤنڈ پر سامنا ہوگا، مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا پڑے گا۔ کین ولیمسن نے افغانستان کے لیگ سپنر راشدخان کے حوالے سے کہا کہ وہ کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں