نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- این اے 133ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) نےمیدان مارلیا
  • بریکنگ :- لاہور:تمام 254پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج
  • بریکنگ :- مسلم لیگ(ن)کی شائستہ پرویزملک 46 ہزار811 ووٹ لےکرکامیاب
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی کےاسلم گل 32 ہزار313 ووٹ لےکردوسرےنمبرپررہے
  • بریکنگ :- شائستہ پرویزملک نے 14ہزار498ووٹوں سے اسلم گل کو شکست دی
  • بریکنگ :- 4لاکھ 40ہزار485ووٹوں میں سے 80ہزار997ووٹ کاسٹ ہوئے
  • بریکنگ :- لاہور:این اے 133 میں ٹرن آؤٹ 18.59 فیصدرہا
  • بریکنگ :- 50ہزار936مرداور30ہزار959خواتین نےووٹ کاسٹ کیا،898ووٹ مسترد
  • بریکنگ :- لاہور:9امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں
  • بریکنگ :- نشست (ن)لیگ کےپرویزملک کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی
Coronavirus Updates

ملک پر تبدیلی نہیں تباہی سرکار مسلط ہے، کٹھ پتلی کا ہر وعدہ جھوٹ نکلا:بلاول بھٹو زرداری

پاکستان

کراچی:(دنیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر تبدیلی نہیں تباہی سرکار مسلط ہے، کٹھ پتلی کا ہر وعدہ جھوٹ نکلا، عوام کیلئے جینا مرنا مشکل ہوگیا،عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ حکومت کو بھگا کر ہی دم لیں گے، اگلی باری جیالوں کی ہوگی ۔

باغ جناح کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ ہوا جس میں سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کہتےتھےمہنگائی ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے، عوام پوچھتےہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں ہیں؟جبکہ عمران خان کا عوام سےکیاگیاہروعدہ جھوٹا نکلا،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہےجبکہ آج ملک میں عمران خان کی تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے،ہماری حکومت عوام دوست ہوگی،غریب نہیں بلکہ غربت کا خاتمہ کریں گے،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں آنے  کے پہلے روز تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔ 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں مہنگائی،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے پر جیالوں کو سلام،جلسے میں شرکت پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شاندار اجتماع میں کار ساز کے شہداء کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے جو وعدے کیئے وہ پورےکیئے جائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں