انسٹا گرام کا ایک منٹ تک طویل ویڈیوز کی آزمائش کا آغاز

ٹیکنالوجی

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) انسٹا گرام انتظامیہ نےماضی میں صارفین کو 15 سیکنڈز کی ویڈیوزاپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا تاہم اب 60 سیکنڈ کی طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے،انہیں لائیو بھی دکھایا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر ویڈیوز کو 15 سیکنڈز کے ٹکڑوں میں چلایا جاتا تھا، اب اس کی ضرورت نہیں رہے گی اور سٹوریز کو بڑے فریم میں بھی دکھایا جا سکے گا۔ انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق بعض افراد طویل ویڈیوز کو ٹیسٹ کر رہے ہیں تا کہ لوگ آسانی سے انہیں پوسٹ کر سکیں۔

صارفین کی سہولت کیلئے گذشتہ برس بھی انسٹا گرام نے مختلف فیچرز پیش کئے تھےمگر سٹوری کا علیحدہ سیکشن اور ریلز الگ فیلڈ میں آتی ہیں، اب انتظامیہ تمام آپشنز کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نوجوانوں میں مقبول ہونے کے سبب انسٹاگرام کو بھی اپنی سروسز میں تبدیلی کرنا پڑ رہی ہے، ٹک ٹاک کچھ عرصے میں آئی اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ لئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں