نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ریورراوی پروجیکٹ سےمتعلق لاہورہائیکورٹ کافیصلہ
  • بریکنگ :- پنجاب حکومت کافیصلےکیخلاف اپیل دائرکرنےکااعلان
  • بریکنگ :- اپیل کیلئےلاہورہائیکورٹ اورسپریم کورٹ موجودہیں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
Coronavirus Updates

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کروانے کا فیصلہ

پاکستان

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر انتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے اورپنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

وفاقی حکومت کا ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور آئی ووٹنگ پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی صدرات میں انٹرنیٹ والیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق بین وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک ہوئے۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق امور زیر غوآئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرے گی، مالی، اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت دیگر ضروریات سے متعلق حکومت الیکشن کمیشن سے تعاون کریگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ آئندہ جتنے بھی انتخابات ہوں، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے ذریعے ہوں، ای وی ایم ایک خواب ہے جیس کو ہم حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں