نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس آج دن 3 بجےہوگا،ذرائع
  • بریکنگ :- اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق امورپرغورہوگا،ذرائع
  • بریکنگ :- بڑےشہروں کےمیئرزکےناموں پرمشاورت ہوگی،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان پارٹی معاملات پرگائیڈلائنزدیں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- اسلام آباد:پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس طلب
Coronavirus Updates

رمیز راجہ نے کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر شیئر کر دی

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر شیئر کر دی اور کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد پی ایس ایل ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میچز میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی جبکہ بارہ سال سے زائد عمر اور ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد پی ایس ایل سیون اور آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت نیوزی لینڈ کے پاکستان ٹورز یادگار ہوں گے ،بارہ سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب آئندہ ہفتے کراچی پہنچنے والے کیربینز کو دھچکا لگ گیا اور ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں