نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بلوچستان کےعلاقےکیچ میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10جوان شہید،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- فائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشتگردہلاک،متعددزخمی ،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- 3دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے، آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ملزمان کوانجام تک پہنچانے کیلئے آپریشن جاری رہےگا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- حملہ 25 اور 26جنوری کی درمیانی شب کیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ارض پاک سےدہشتگردوں کےمکمل خاتمہ تک سیکیورٹی فورسزپرعزم ہیں
Coronavirus Updates

18 جنوری سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

پاکستان

لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسنے کی پیشگوئی کردی ہے ۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق 2 روزہ سپیل منگل کو پنجاب پہنچے گا ، شمال مغربی ہواؤں اور نمی کے ساتھ آنے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسائے گا ، 18 جنوری کو داخل ہونے والا سسٹم 2 روز پنجاب میں بارشیں برسائے گا جبکہ شمالی علاقہ میں برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بارش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں محکمہ سیاحت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اوربدھ کے درمیان کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارش اوربرفباری جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں