وزیراعظم عمران خان کا عوام سے گفتگو کے دوران پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ

پاکستان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر عوام سے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں جس کے دوران انہوں نے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کے دوران کہا کہ کوشش تھی کہ ہر ماہ لوگوں کے سامنے آ کر جواب دوں۔ اصولا سوالات کے  ججوابات پارلیمنٹ میں دینے چاہئیں مگر اپوزیشن اراکین شور مچا دیتے ہیں اور مجھے بولنے نہیں دیتے۔ اسلامی فلاحی ریاست ہمارا منشور ہے۔ جب اقتدار میں آئے تو ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔

 ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کامسئلہ نہیں، کورونا کے سبب پوری دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا۔ بد قسمتی سے ہمیں 20 ارب ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، روپے کی قدر گرنے سے جو چیزیں امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہیں، کورونا کے دوران عوام پر 8 ارب روپےخرچ کیے، ملکی مسائل کو حل کیا تو کورونا آ گیا جس سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ کورونا کی وجہ سے دنیا کو بحران کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہریوں کے ساتھ گفتگو کے دوران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں