شہباز شریف کا دورہ کراچی، شازیہ مری کے گھر آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شازیہ مری کو ان کی بیٹی کی شادی پر دلی مبارک باد پیش کی، وزیر اعظم نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں