فرخ شہباز وڑائچ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب

لاہور: (ویب ڈیسک) نوجوان صحافی و کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ بلامقابلہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔

چئیرمین الیکشن کمیشن پی یو جے میاں حبیب نے لاہور کے نجی ہوٹل میں اعلان کرتے ہوئے بتایا صدارت پر باقی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر فرخ وڑائچ سال 2023 کے لیے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

فرخ شہباز وڑائچ متحرک صحافی ہیں، اس سے پہلے صحافتی تنظیموں کے اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں، وہ مختلف صحافتی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور بیشتر ٹی وی ٹاک و مارننگ شوز میں اپنے تجزیات کے ذریعے ملکی مسائل کا احاطہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سیاسی جماعتوں اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے فرخ شہباز وڑائچ کو صدر پی یو جے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو جہاں قلم و قرطاس کے ذریعے نہ صرف قارئین کی ذہنی آبیاری کیلئے استعمال کریں گے بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے صحافیوں کو موجودہ دور میں درپیش مسائل کے حل کے ضمن میں بہتر رہنمائی دیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...