عمران اور میری خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں، شیخ رشید

لاہور: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی تباہی کر دی، عمران اور میری بھی یہی خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، عمران خان بدھ کے روز عظیم الشان ریلی نکالیں گے، لاہور کی ریلی میں شرکت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا الیکشن کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہوں، شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسمبلی توڑ دیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ تین ججز نہیں پوری سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، راجہ سکندر سلطان کو کہتا ہوں الیکشن کا شیڈول جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشکل وقت کا ساتھی ہوں، قومی وصوبائی اسمبلی کے اکٹھے الیکشن کرائے جائیں، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مفتی محمود کے بیٹے بنو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے: شیخ رشید احمد

شیخ رشید نے کہا کہ بلو رانی کو کچھ نہیں کہنا چاہتا، بلو رانی کو بتانا چاہتا ہوں 18 تاریخ کو میری پیشی ہے، میرا جرم یہ ہے کہ میں نے کہا آصف زرداری عمران کو قتل کرانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کے روزعمران کے ٹرک میں ساتھ ہوں گا، کوئی بیوقوف ہی ہو گا جو عمران کو گرفتار کرے گا، عمران خان گرفتاری سے مزید مقبول ہو گا، عمران خان کے خلاف 74 کیسز مزید 100 بنا دیں کچھ نہیں ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں