گاڑی پر فائرنگ، پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں سمیت 11 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ میں تحصیل ناظم سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حویلیاں لنگرہ کے قریب تحصیل چیئرمین عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر وہیکل اور 5 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

فائرنگ و گاڑی میں آگ لگنے کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے جسد خاکی کو سول ہسپتال حویلیاں جبکہ 7 افراد کے جسد خاکی کو سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں