عمران خان کی پیشی پر کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تعداد بتا دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی پر گرفتار کیے گئے کارکنوں کی پولیس نے تفصیلات بتا دیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق عمران خان کی پیشی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 38 افراد کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران، فواد، اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

ترجمان کے مطابق عمران خان کی عدالتی اجازت کی حامل دونوں گاڑیاں حفاظتی حصار میں تھیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیاسی رہنماؤں کی کسی بھی گاڑی کو نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی رہنما کی گاڑی سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی تو پولیس تفتیش عمل میں لائے گی، قانون کی برابری کی سطح پر عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں