ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار ہوگئی، گرینڈ جیوری تعطیلات کے بعد کیسز دوبارہ سنے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے 18 مارچ کو کہا تھا کہ ان پر 3 دن میں فردِ جرم عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:رشوت دینے کی کیس میں گرفتاری کاخدشہ :ٹرمپ نے حامیوں کواحتجاج کی کال دیدی

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایسٹر، پاس اوور، عیدالفطر اور 10 اپریل سے 2 ہفتے کی تعطیلات آرہی ہیں۔

گرینڈ جیوری کی جانب سے اپریل کے آخر تک کیسز پر غور کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پر الیکشن 2016 سے پہلے اداکارہ کو بطور رشوت ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دینے کا الزام ہے۔

دوسری جانب اس مقدمے کے باوجود ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی مہم بھی شروع کی  اور ٹیکساس میں 25 مارچ سے انتخابی ریلی کا اعلان کیا تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں