سٹیٹ بینک نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں عید الفطر کی پانچ تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ عید الفطر کے باعث ملک بھر کے بینک پانچ روز کے لیے بند رہیں گے۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے باعث بینک 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک بند رہیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں