سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پٹیشن کی سماعت قابل تحسین ہے: سراج الحق

لوئر دیر: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی پٹیشن کی سماعت کو قابل تحسین قرار دے دیا۔

لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ 7 سال بعد سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے ہماری پٹیشن کی سماعت لائق تحسین امر ہے، مقتدر قوتوں نے ستر سال میں ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ملک معاشی بدحالی اور بیروزگاری کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھائی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں