باغ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں شروع، مریم خطاب کریں گی

باغ: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ آج ہوگا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

باغ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے کی سکول گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں، پارٹی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔

گزشتہ رات باغ میں بارش ہونے کے باعث جلسے کی تیاریاں تاخیر سے شروع ہوئیں جنہیں تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل باغ میں ہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی امیدوار کی دعوت پر انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں