حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے، چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ بھی ہوگی، پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں