محرم الحرام کی آمد: رینجرز کا سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ

کراچی: (دنیا نیوز) محرم الحرام کی آمد پر سندھ رینجرز نے کراچی اور اندرون سندھ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ رینجرز نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ کراچی، حیدر آباد، سکھر، بدین اور سندھ کے دیگر شہروں میں کیا گیا، کراچی میں فلیگ مارچ گلشن اقبال ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، صدر ٹاؤن میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

رینجرز نے اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے شہر کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی، دوران مجالس اہم امام بارگاہوں پر رینجرز کا گشت اور نفری تعیناتی کی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں