9 محرم الحرام کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے 9 ویں محرم الحرام کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی

ذرائع کے مطابق 9 ویں محرم الحرام کو موبائل سروس صرف جلوس نکلنے والے مقامات پر بند ہو گی، سیکٹر جی سکس، جی سیون میں موبائل سروس معطل رہے گی، 11 ویں محرم الحرام کو شاہ اللہ دتہ اور برم امام میں موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں